سارہ خان

سب سے بڑا فوبیا والدہ کو ہمیشہ کے لیے کھو دینا تھا، سارہ خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے والدہ کو کھونے سے ڈرتی تھیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا فوبیا والدہ کو ہمیشہ کے لیے کھو دینے کا تھا اور والدہ کی وفات کے بعد یہ بھی ختم ہوگیا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ موسیقی کی دلدادہ ہیں۔ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ فی الحال فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں