ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) پنجاب بھر کے پبلک پراسیکیوٹرز کی طرح ساہیوال پبلک پراسیکیوٹرز این پی اے اور تنخواہوں میں فرق ختم کر نے اور اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔عدالتوں میں کام معطل رہا
واضح رہے کہ سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کے اندر ایک ہی کیڈر پر کام کر نے والے پراسیکیوٹرز کی تنخواہوں میں فرق ختم کر نے کی سمری بھجوا ئی جو کہ حکام کے حیلوں بہانوں کی وجہ سے تا حال منظور نہ ہوئی ہے جس پر انصاف دلانے والے خود انصاف کے حصول کے لئے سراپا احتجاج ہیں۔
اس مو قع پر ڈسٹر کٹ بار ساہیوال نے بھی پراسیکیوٹرز کے ساتھ یکجہتی کر تے ہوئے مکمل ہڑتال کی ہے۔