ساہیوال

ساہیوال سرکلر روڈ، لاری اڈا، میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن ) اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال راجہ حیدر کے حکم پر آج ایم او پی ساہیوال ملک توقیر اقبال اعوان کی قیادت میں، ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر رانا شہباز گل، سینیٹر ی انسپکٹر قاضی فاروق، دیگر عملہ میونسپل کمیٹی ساہیوال سرکلر روڈ، لاری اڈا، میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی، اس دوران پیلی لکیر سے باہر سڑک پر رکھا سامان اٹھا یا گیا۔

دکانداروں کو کرونا ایس او پیز کے متعلق آگاہ کیا گیا اور دکانوں کے باہر سفید دائر ے بھی لگائے گئے ۔ انتظامیہ کا تجاوز ات کے خلاف آپریشن اس ہفتے جاری رہنے کا امکان ھے، عوامی حلقوں نے MC ساہیوال کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔لاری اڈا ساہیوال پر حیات ہوٹل ‘ توقیر کلنٹین اور شاہ پوراڈا کے بیک سائیڈ بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی۔

خونی دروازے سے لیکر حیات ہسپتال کی دونوں اطراف سے دوکانوں کے آگئے سے صفائی کرا دی اور دوکانداروں کو وارننگ دی کہ ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں اور جن دوکانوں کے آگے ریڑھی والے کھڑے ہیں وہ جگہ خالی کر دیں اور جو دوکاندار اپنے آگے سے جگہ خالی نہیں رکھتا اسکے خلاف مقدمات اور جرمانے ہوں گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں