ساہیوال

ساہیوال، ڈاکو دو بیو پاریوں سے 30ہزارنقدی،دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے

ساہیوال(نمائندہ عکس آن لائن) ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک108۔نائن ایل کے قریب چار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک بیو پاری محمد فیاض فیضی سے مو ٹر سائیکل نمبر5554۔ایس ایل کے اور نقدی دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔اولڈ ہڑ پہ روڈ پر چک 111۔سیون آر کے قریب بیو پاری دل فراز سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر نقدی 20ہزار150روپے اور موٹر سائیکل نمبر2554۔اے بی جی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس ڈیرہ رحیم اور صدر نے دو مقدمات محمد فیاض فیضی اور دل فراز کی مد عیت میں 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں