ساہوکا(نمائندہ عکس آن لائن) زندگی ہر انسان کے پاس ایک امانت ہے جسے اس نے ہر قیمت پر موت کی صورت میں وآپس کر نا ہے انسان کو چاہیے کہ اپنی زندگی سنت رسولﷺ کے مطابق گزارے اور ہرانسان کے ساتھ محبت کر ے اور کسی کا دل بھول کر بھی نہ دکھا ئے
ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے پیر ومرشد سید سلمان محسن گیلانی نے علاقے کے معروف زمیندار حاجی غلام فرید خان سلدیرا کی رسم قل خوانی کے اجتماع میں کیا نعت گو شاعر جناب ظہیر عباس فریدی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا سید محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نبی پاک کے نقش قدم پر چل کر زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں اور زندگی موت کی امانت ہے اس موقع سابق ایم این اے جہانزیب خان کھچی،سابق ایم پی اے ایوب خان سلدیرا،سابق ممبر ضلع کو نسل پیر محمد اقبال چشتی،امیدوار ایم پی ایز بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،سید سلیم حسین شاہ،عمران ایوب خان سلدیرا ،شہر یار خان سلدیرا ،سابق چیئر مین و ناظم شاہ نواز خان مگھرانہ، افٹخار خان سلدیرا،چوہدری طارق محمود باجوہ ،
حاجی محمد اقبال خان بھٹی،مجتبیٰ خان سلدیرا ایڈووکیٹ ،چوہدری ایاز محمود گھمن ایڈووکیٹ،امیدوار چیئرمین سجاد حیدر خان سلدیرا، سید ولی داد عرف ماذے شاہ،امیر حمزہ خان سلدیرا، پیر محسن علی گیلانی، محمد عباس خان سلدیرا ایڈووکیٹ،سید دلپذیر حسین شاہ ،سید ظہیر حسین شاہ ،محمد خان عاکوکا،بابر خان عاکوکا،میاں کمبیر صاحبزادہ،میاں شاہد صاحبزادہ،سید ضیاءحسین شاہ، دیوان پیر عطا اللہ،دیوان پیر حاجی خضر حیات ،ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن محمد اجمل خان ساہوکا،غلام رسول خان ساہوکا،سید قیوم شاہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر حاجی غلام فرید خان سلدیرامرحوم کے درجات کی بلندی کے دعا ئے مغفرت کی گئی اور پسماندگان مظہر فرید خان سلدیرا اور مقصود فرید خان سلدیرا کے لئے صبرو جمعیل کی دعا کی گئی۔