سانگلاہل

سانگلاہل: میونسپل کمیٹی کے ”خدمت عوام کی دہلیزپر“پروگرام کے تحت صفائی کے اقدامات جاری،ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا

سانگلاہل(نمائندہ عکس آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر سارا لونی اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سید یاسر علی گیلانی کی زیر نگرانی ” خدمت عوام کی دہلیزپر“پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروایا گیا جبکہ نالہ جات کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے،کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے سانگلاہل کا دورہ کیا اور”خدمت عوام کی دہلیز پر “ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،ڈی سی نے کمیٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کیلئے ہدایا جاری کیں،

اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر سارا لونی اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سید یاسر علی گیلانی بھی موجود تھے، چیف آفیسر سید یاسر علی گیلانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ، عوام کے جائز و بنیادی مسائل حل کیئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات اہم محکمہ ہے جو عوامی مسائل کے حل کےلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصوراحمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام “خدمت آپ کی دہلیز پر©”پروگرام کا مقصد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ، شہری آگاہ کریں اور اعتماد رکھیں انتظامیہ صفائی ستھرائی کی خدمات کیلئے پابند ہے،©”خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں، گلیو ں ، بازار و ں،فٹ باتھ کو میونسپل کمیٹی کا عملہ صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں