سانگلاہل(نمائندہ عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمودنے شاہکو ٹ میں رمضان بازار ، کرونا ویکسین سنٹر کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے پولیس اسٹیشن،اراضی ریکارڈسنٹر اور مرکز خریداری گندم کا بھی دورہ کیا اورانتظامات پر اطمینان کااظہار کیا،اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد، ڈی پی اوننکانہ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی، میاں محمد عاطف ایم پی اے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ صباءسحر،میونسپل کمیٹی سمیت دیگرضلعی محکموں کے افسران بھی موجودتھے،صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے سستے رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد سمیت دیگر ضلعی افسران کی کاوشوں کو سراہا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں ،
صوبائی وزیر نے سستے رمضان بازار میں آئے شہریوں سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیا ت بارے دریافت کیا،شہریوں نے سستے رمضان بازار میں سستے داموں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورونوش کی فراہمی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو نیک تمناﺅ ں کا اظہار اور دعائیں دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا، صوبائی وزیر میاں خالد محمودنے پولیس اسٹیشن شاہکوٹ میں محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پنجا ب حکومت کے اس احسن قدم کو سراہا،صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کے ہمراہ عوام الناس کو ریونیو سے متعلقہ مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرکا بھی دورہ کیا ،
اس موقع پرمیاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈسنٹرز میں عوام الناس کوریونیوسے متعلقہ بہترین،بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں ،بعد ازاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمودنے ہاکی اسٹیڈیم شاہکوٹ میں ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے گئے کرونا ویکسین سنٹر میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅکی حفاظتی ویکسین لگانے کے عمل ودیگر طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ صحت کے افسران وعملہ کو ہدایات جاری کیں ،
میاں خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پررمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں صوبہ بھر کی عوام کو معیاری اورسستے داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے سستے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں عام شہری کو اوپن مارکیٹ سے کم قیمتوں میں آٹا،چینی،گھی ،سبزیاں و پھل سمیت گوشت کی اعلی کوالٹی دستیاب ہیں۔