شیخ رشید احمد

سانحہ تیز گام کی انکوائری رپورٹ نامکمل ، رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ غلطی کس کی ہے، شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن )وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سانحہ تیز گام کی انکوائری رپورٹ نامکمل ہے ، رپورٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ غلطی کس کی ہے اور رپورٹ گومگو کی کیفیت پیش کرتی ہے ،سانحہ تیز گام کے حوالے سے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے، جبکہ رپورٹ پر عمل درآمد اورافسران کو ہٹانے کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہےمسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم حکومت کو چھوڑ کر نہیں جا رہے اور میاں نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز نے باہر نہیں جانا اور شہبازشریف واپس آسکتے ہیں ۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کےلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں اور38کلومیٹر ٹریک کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کو آگاہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ موجودہ دور کی نہیں ہے جبکہ 75موجودہ بوگیوں کی تزئین وآرائش اور بحالی کر کے چار نئی ٹرینیں شروع کریں گے اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کو 15روز میں بحال کرنا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو42ارب روپے پنشن کی مد میں جاتے ہیں ،مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے کہ وفاقی حکومت ریلوے کی بھی پنشن ادا کرے تا کہ ریلوے پر بوجھ کم ہوسکے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ تیزگام واقعہ کی رپورٹ پر کہا کہ یہ رپورٹ نامکمل رپورٹ ہے اور کوئی واضح صورتحال نہیں بیان کیا گیا ہے ،رپورٹ گومگو کی کیفیت پیش کرتیہے جبکہ تیزگام انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے اور اس حوالے سے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم حکومت کو چھوڑ کر نہیں جا رہے اور میاں نوازشریف نے واپس نہیں آنا، مریم نواز نے باہر نہیں جانا اور شہبازشریف واپس آسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اپوزیشن میں نہیں ہے ،اس حکومت کی اصل اپوزیشن مہنگائی اورر بڑھتی ہوئی بےروزگاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں