کراچی (عکس آن لائن)گزشتہ ماہ 13 دسمبر کو کورونا سے متاثر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان اگرچہ تاحال صحت یاب نہیں ہوئیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے باخبر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔چند دن قبل ہی ماہرہ خان نے سینئر اداکارہ مرینہ خان کی سالگرہ پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصویر کو بھی شیئر کیا تھا۔ماہرہ خان نے مرینہ خان کو شوبز انڈسٹری میں اپنی پہلا دوست بھی قرار دیا تھا۔اور اب سال نو کے موقع پر انہوں نے مختلف اداروں کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ماہرہ خان نے متعدد انداز و لباس میں بولڈ تصاویر شیئر کرتے ہوئے رومانوی شعر بھی لکھے، جس وجہ سے مداح ان کی حس مزاح سمیت ان کی خوبصورتی کی بھی تعریف کرنے لگے۔ماہرہ خان نے سال نو کے موقع پر فوٹو شوٹ کی جن تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، دراصل وہ گزشتہ ماہ دسمبر کے وسط میں کلاتھنگ برانڈ عمر سعید کی تشہیر کا حصہ تھیں۔
عمر سعید برانڈ نے ماہرہ خان کی تصاویر گزشتہ ماہ 20 دسمبر کو ہی شیئر کی تھیں، تاہم مذکورہ فوٹو شوٹ میں سے کچھ خاص تصاویر کو اداکارہ نے سال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے جہاں گانوں کے بول لکھے، وہیں انہوں نے رومانوی شعر بھی لکھا۔ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے معروف گانے ‘آج پھر جینے کی تمنا ہے’ کے بول لکھے، جس پر کئی مداحوں نے ان کے انداز کو سراہا۔ایک اور بولڈ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ داغ دہلوی کا معروف شعر لکھا کہ ‘ ہزاروں کام محبت میں ہیں مزے کے داغ?، جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں’اداکارہ کی جانب سے رومانوی شعر کے ساتھ اپنی بولڈ تصویر شیئر کیے جانے پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز شخصیات نے بھی ان کی حس مزاح اور انداز کی تعریفیں کیں۔