ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ وہ مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں۔سارہ علی خان کی حال ہی میں محسن نوید رانجھا کے ساتھ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی تصاویر میڈیاکی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ان تصاویر میں محسن نوید رانجھا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز جبکہ سارہ علی خان سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور گلابی رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں نے دونوں معروف شخصیات کے درمیان مستقبل میں شراکت داری ہونے کے امکانات کے بارے میں سرگوشیاں کرنا شروع کردی ہیں۔