ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کیلئے اندھے اور پاگل انسان کی تلاش ہے۔ اداکارہ حال ہی میں شہناز گل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔انہوں نے اس پوڈ کاسٹ میں شادی کے بارے میں اپنے ارادے کے بارے میں مزاحیہ انداز میں بتایا کہابھی نہیں،
مجھے پہلے ایک اندھے اور پاگل انسان کی تلاش ہے کیونکہ اگر وہ کوئی سمجھدار انسان ہوا تو مجھے فورا پہچان لے گا اور بھاگ جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس کے علاوہ شادی کے لئے مناسب وقت کا بھی انتظار ہے۔