ممبئی ( عکس آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی آئندہ فلموں میں مضحکہ خیز اور عجیب کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران معروف بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 5 سالہ شوبز کیریئر میں سکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ چکی ہوں اور سکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہوں لیکن جب تک میں خود اس سے مطمئن نہ ہوجاو?ں فلم سائن نہیں کرتی ۔
سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں اپنے وقت کی بہت قدر کرتی ہوں چاہے وہ کام کا وقت ہو یا فارغ وقت ہو۔انہوں نے کہا کہ اب میں فلموں میں مضحکہ خیز اور عجیب کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم اداکار ہیں اور فلموں کے مختلف کرداروں کے ذریعے ایسے لوگوں کی زندگی گزارتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔یاد رہے کہ سارہ علی خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ‘ گیس لائٹ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔