سارہ خان

سارہ خان علیل ، فلک شبیر کی دعاء کی درخواست

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے پھر اہلیہ اداکارہ سارہ خان کیلئے دعاء کی درخواست کر دی۔انسٹا گرام پر گلوکار نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں پرستاروں سے اہلیہ کی صحت کیلئے دعاء کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ بیمار ہیں۔

گلوکار نے مداحوں کو اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کی بیماری سے متعلق آگاہ تو نہیں کیا تاہم مذکورہ تصویر میں اداکارہ کو ہسپتال کے بستر اور یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں