کراچی (عکس آن لائن) شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ٹک ٹاک اکائونٹس تصدیق شدہ ہوگئے ہیں۔رواں سال لاک ڈائون کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی سارہ خان اور اْن کے شوہر فلک شبیر کے ٹک ٹاک پر موجود اکائونٹ تصدیق شدہ ہوگئے ہیں۔اگر ہم سارہ خان کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکائونٹ بنایا ہے جس پر اب تک 82 ہزار سے زائد صارفین نے اْنہیں فالو کرلیا ہے جبکہ اداکارہ کی ویڈیوز پر اْنہیں دو لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔دوسری جانب گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سے پہلے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنایا تھا جس پر اْنہیں پانچ لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اْن کی ویڈیوز پر اب تک 50 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکی صدر نے جاپانی کمپنی کے یو ایس اسٹیل خریدنے کے عمل کو روک دیا
- چین کی جانب سےغزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کے مطالبے کا اعادہ
- چین کے خلاف امریکی ٹیکنالوجی جنگ ناکام ہوگی، چینی میڈ یا
- ایران اور چین نےبین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- چین کی بحری معیشت میں ترقی کا مضبوط رجحان