کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکور کر دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں راؤنڈ کے میچ میں سندھ کے کپتان سرفرازاحمد نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کر ڈالی۔
سرفرازنے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 سال بعد سنچری اسکورکی ہے، انہوں نے آخری سنچری 2014 ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں اسکور کی تھی۔سابق کپتان نے 155 ویں فرسٹ کلاس میچ میں یہ گیارہویں سنچری اسکور کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین صفرسے کلین سوئپ کے بعد سرفرازاحمد کوتینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔