لاہور(عکس آن لائن) اظہر محمودکی ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے، وہ پی ایس ایل5میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے جب کہ مشتاق احمد اسپنرز کی رہنمائی کریں گے۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی معیاری نہ رہی اور اسے پہلے مرحلے تک ہی محدود رہنا پڑا،اس کا نزلہ کوچ مکی آرتھر اور معاونین پر گرا،ان میں بولنگ کوچ اظہر محمود بھی شامل تھے، سابق ٹیسٹ آل رانڈر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ رہے،البتہ اب ان کی ملتان سلطانز کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ کوچ واپسی ہورہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اظہر کے فرنچائز سے معاملات تقریبا طے ہو چکے ہیں،
قومی اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی پوسٹ کے مضبوط امیدوار مشتاق احمد اسپنرز کی رہنمائی کریں گے،ماضی میں پشاور زلمی سے وابستہ رہنے والے عبدالرحمان کو نائب کوچ بنایا جائیگا۔ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور سنبھالیں گے،ملتان سلطانز کو اس بار نئے کپتان کی بھی تلاش ہوگی، شعیب ملک کسی اور ٹیم کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دینگے،کراچی کنگز سے فارغ ہونے والے مکی آرتھرکے تاحال کسی فرنچائز سے معاملات طے نہیں ہو سکے ہیں۔