شعیب اختر

سابق انگلش کرکٹر فلنٹوف نے مجھ سے معافی مانگی تھی ، شعیب اختر

اسلام آباد (عکس آن لائن )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق انگلش کرکٹر فلنٹوف نے مجھ سے معافی مانگی تھی ایک انٹرویومیں سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے ان سے معافی مانگی تھی۔شعیب اختر نے کہاکہ پہلے فلنٹوف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، اس نے مجھے کہا کہ تم ٹارزن کی طرح دکھتے ہو تاہم بال لڑکی کی طرح کرتے ہو۔سابق کرکٹر نے بتایا کہ اس کے بعد میرے گھٹنے خراب ہوئے جس کے لیے میں ڈاکٹر کے پاس گیا اور درخواست کی کہ میرے گھٹنے ٹھیک کردیں اور ڈاکٹر نے ٹیکے لگاکر میرے گھٹنے سن کردیے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں فیصل آباد میں میچ کے دوران فلنٹوف کا سامنا ہوا تو میں نے انہیں گیندیں ماریں جس کے بعد انہوں نے مجھ سے معافی مانگی۔فلنٹوف نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی میں تمہیں چھوڑوں گا نہیںشعیب اختر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے سوچا کہ یہ لوگ میری بال کے لیے تیار ہیں تو میں نے مختلف طرح سے بال کروانا شروع کی، یہی وجہ تھی کہ ا?خری ٹیسٹ میچ میں میرا بال کروانے کا انداز مختلف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں