احسن اقبال

سائبر سکیورٹی ملک کی معاشی اور دفاعی سلامتی کے لئے اہم ترین شعبہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی ملک کی معاشی اور دفاعی سلامتی کیلئے اہم ترین شعبہ ہے،ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپنی صلاحیت اور رفتار عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ وہ جمعہ کو اپنی زیر صدارت پاکستان میں سائیبر سکیورٹی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبر سکیورٹی ملک کی معاشی اور دفاعی سلامتی کے لئے اہم ترین شعبہ ہے ، سائبر سکیورٹی کے موثر نظام تشکیل دینے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اور بیرون ملک سائبر سکیورٹی ماہرین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ کارپوریٹ سیکٹر، اکیڈمیا اور قومی سطح کے ماہرین کے ساتھ ملکر سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اپنی صلاحیت اور رفتار عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خصوصی پروگرام شروع کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں