امریکہ

سائبر اسپیس میں امریکہ کو ایک ذمہ دار ملک بننا چاہیے ، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے کہا ہے کہ امر یکہ سائبر اسپیس میں ایک ذمہ دار ملک بنے اور چین اور دنیا کی “سائبر سپائنگ ” اور ان پر “سائبر اٹیک” کو ختم کرے۔ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بین نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکہ اپنی سائبر ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے امریکی ویب سائٹ وزٹ کرنے والوں پر سائبر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

حالیہ چند برسوں میں امریکہ نام نہاد کلین نیٹ ورک قائم کرنے کی کوشش کرتا رہاہے اور متعدد ممالک کے ساتھ مل کر سائبر سکیورٹی کے تعاون کو مضبوط بناتا رہا ہے۔ تاہم چینی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک امریکہ کے سائبر حملے کا ہدف بنے ہیں۔ چینی ترجمان نے کہا کہ نام نہاد کلین نیٹ ورک امریکہ کا ، دنیا کی نگرانی کرنے کا آلہ ہے۔واضح رہے کہ چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان وانگ وین بین نے چائناسائبر سکیورٹی کی ایک کمپنی کی جاری کردہ ایک رپورٹ بعنوان “سائبر جنگ کا پیش خیمہ:امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سےکئی برسوں سے دنیا پر اندھا دھند حملہ” کے حوالے سے سوال کے جواب میں مذ کورہ با لا خیا لات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں