سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی

سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی پرکام شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا اورکابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی کی مدد سے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا کوبھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔
بھارت کی جانب سے کیے گئے سائبرحملوں میں 100 سے زائد سرکاری افسران کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
جیسے کسی بھی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے لیے اجازت درکار ہوتی ہے اسی طرح پاکستان کے انٹرنیٹ کی حدود سے کسی قسم کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے اجازت ضروری ہوگی اور اگر کوئی ہیک کر کے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے لیے ‘پروایکٹیو’ طریقہ کار سے ان حملوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی
سائبراسپیس سکیورٹی پالیسی

اس سے متعلق تمام فریقین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ادارے بھی بنائے جائیں گے جو پاکستان میں تمام انٹرنیٹ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں