زیادہ بجلی استعمال

زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے پہلی بار ریلیف پیکج کا اعلان

ملتان (عکس آن لائن)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے رواں موسم سرما میں ریلیف پیکج کا اعلان کیاہے اور اس پر رواں ماہ سے عملدرآمد شروع ہوگیاہے ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے نومبر تا فروری کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر فلیٹ ریٹ 11.97روپے فی یونٹ کا نیاریٹ دیاگیاہے۔ نئے نرخ کے اطلاق کے بعدگزشتہ سال نومبر تا فروری کے دوران استعمال کئے گئے یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے 5کلوواٹ اور اس سے زائد لوڈ کے حامل گھریلو صارفین کو 10.83روپے فی یونٹ ، کمرشل صارفین کو 12.26روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کو 9.50روپے فی یونٹ بچت ہوگی ۔صارفین زیادہ سے زیادہ بجلی استعمال کرکے رعایتی نرخوں سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کے ہمراہ جامع مسجد گول چوک حسن آباد ملتان میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے منعقدہ کھلی کچہری میں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں