زیادہ آبپاشی

زیادہ آبپاشی زمین و فصل کیلئے نقصان دہ ہے،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) زیادہ آبپاشی پانی کے ضیاع ‘زمین و فصل کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے تاہم غذائی اجزاء کی فراہمی متاثرہونے سے بچانے اورنشوونما وبڑھوتری کے نازک مراحل پر گندم کی فصل کوپانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے لہذاکاشتکار گندم کے نازک مراحل جھاڑ کے بننے ‘ گوبھ یا سٹہ نکلنے ‘دانے کی دودھیا حالت میں آٹے اور دانے کی گوندنما حالت کے موقع پر آبپاشی کا خاص خیال رکھیں تاکہ اچھی فصل کے حصول میں مدد مل سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت قصورنے’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اگر نازک مراحل میں گندم کی فصل کو بروقت پانی نہ دیاجائے تو اس سے پیداوارمتاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی میں کمی و بیشی ہمارے ملکی آبی وسائل کو کافی متاثرکرسکتی ہے جس کا براہ راست اثرپیداوارمیں کمی کی صورت میں نکلتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضرمیں پانی کی ضرورت کے پیش نظرجدیدٹیکنالوجی اور تحقیق جس کے استعمال سے ایک توپانی کی بچت ہواوردوسری طرف نازک اوقات کی بروقت نشاندہی بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں