ملتان (عکس آن لائن)ملتان کے نواحی علاقے بستی لابرمیں زہرخوانی سے دس افرادکی حالت غیرہوگئی ۔متاثرہ افرادکو نشترہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کاعلاج جاری ہے ۔ریسکیو1122کے مطابق انہیں فون پراطلاع موصول ہوئی کہ پرانا شجاعباد روڈپر لابر موڑکے قریب واقع بستی میں زہریلاکھاناکھانے کی وجہ سے اہلحانہ بیہوش ہیں ۔ریسکیوگاڑیوں کی ذریعے انہیں فوری طورپرنشترہسپتال منتقل کیاگیا۔ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے رات کے پڑے ہوئے چاول صبح دہی ڈال کر کھائے ۔
جس کی وجہ سے ان کی حالت غیرہوگئی ۔دہی گھرکابناہواتھا۔بیہوش ہونے والوں میں کوثرزوجہ محمد اکرم ،فضل الہی زوجہ غلام رسول ،محمد خالد ولداکرم ،عالیہ دخترخالد،سویرادخترمحمد خالد،محمد اکرم ولدالہی بخش ،بلقیس دخترمحمد اکرم ،گلبہارزوجہ محمد خالد،عظمیٰ دخترمحمد اکرم شامل ہیں ۔