لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن ہم اسے الجھنوں میں گزار دیتے ہیں ، جب کسی محفل میں دوست احباب شاعری سنانے کا کہتے تو بہت اچھا لگتا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ شوبز میں کئی سال گزار چکی ہوں لیکن کبھی کسی سے نفرت اور نہ ہی حسد کی ۔ انسان کبھی تنہائی میں زندگی کا جائزہ لے تو یہ خوبصورتی اور رعنائیوں سے بھرپور ہے لیکن ہم اسے فضول طرح کی الجھنوں میں گزار دیتے ہیں۔
اگر کوئی آپ سے رابطہ نہیں کرتا تو آپ اس سے رابطہ کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کریں اور ایک نہ ایک دن اس شخص کو آپ کی رابطہ کرنے میں پہل اور بڑے پن کا ضرور احساس ہو جائے گا۔ ریشم نے کہا کہ شاعری سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور جب کسی محفل میں دوست احباب شاعری سنانے کا کہتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ میں نے کئی نامور شعراء کر پڑھ رکھا ہے اور اب خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں۔