لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے امانہ نور ریذیڈنس لاہور میں رنگا رنگ فیملی پراپرٹی گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو امانہ نور ریذیڈنس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل معلومات کی فراہمی سمیت بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹ کے ساتھ ساتھ پپٹ شو اور میجک شو بھی سجایا گیا ۔ فیملی پراپرٹی گالا میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری، ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز لاہور باسل حفیظ، محمد عثمان، اور علی ریحان جبکہ ڈائریکٹر امانہ نور ریذیڈنس عابد بٹ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔امانہ نور ریذیڈنس کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
واپڈا ٹاؤن کی شاندار لوکیشن پر تعمیر ہونے والا امانہ نور ریذیڈنس گراؤنڈ سمیت 11فلورز پر مشتمل ہو گا۔ یہ منصوبہ ایل ڈی اے سمیت تمام متعلقہ اداروں سے بھی منظور شدہ ہے ۔ اس کی پرائم لوکیشن اور آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کے باعث یہ تعمیراتی منصوبہ سنجیدہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے گہری دلچسپی کا باعث ہوگا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز لاہور لئیق احمد چوہدری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ صارفین کو نہ صرف محفوظ اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جائیں بلکہ فیملیز کے لئے موسم بہار کی مناسبت سے صحت افزاء تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے۔ امانہ نور ریذیڈنس میں منعقد ہونے والا فیملی پراپرٹی گالا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
امانہ نور ریذیڈنس کے ڈائریکٹر عابد بٹ کا کہنا تھا کہ امانہ نور ریذیڈنس میں شہریوں کی دلچسپی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اس منصوبے کی واپڈا ٹاؤن کی شاندار لوکیشن کے ساتھ ساتھ اس میں فراہم کی جانے والے عالمی معیار کی سہولیات، سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیرات اور زمین ڈاٹ کام جیسے معتبر ادارے کی جانب سے اس کی مارکیٹنگ اور فروخت کرنا ہے۔