لاہور (عکس آن لائن)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹریننگ کیمپ میں فاسٹ بولر حارث رئوف بیٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا گزشتہ روز تیسرا دن تھا،ٹریننگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کو زمان خان کی یارکر پاوں پر لگی جس کے بعد وہ تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے۔
ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق حارث رؤف کو زیادہ تکلیف کا سامنا نہیں ہے۔ترجمان قومی ٹیم کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف بہتر ہیں۔