کراچی(عکس آن لائن)ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکر ڈالر کی کمی ہو گئی۔
غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 31 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 12 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔