ڈالر

زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(عکس آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئی۔مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 34 کروڑ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں