لاہور(عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہوئی ہے، 2000 کے بعد سب سے کم درآمدی کور ہے، امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ذخائر کی موجودہ خطرناک حد تک کم سطح ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنے کے بعد سے آج تک ذخائر 16.4 ارب ڈالر سے کم ہو کر صرف 4.5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، یہاں کالی ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دبا ئوڈالنے کیلئے بندے اٹھا رہے ہیں، ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں۔