پشاور(عکس آن لائن)زرعی یونیوسٹی پشاورنے ایم ایس سی،ایم ایس ،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام کے داخلوں کااعلان کردیا۔ڈائریکٹرایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ کے اعلامیہ کے مطابق آن لائن ٹیسٹ فارم 26نومبر2019ء تک دستیاب ہونگے،ٹیسٹ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 3دسمبرمقررکی گئی ہے ،ٹیسٹ 5جنوری 2020ء کویونیورسٹی میں منعقدہوگاجبکہ داخلہ فارم 17جنوری 2020ء تک جمع کئے جائیں گے۔
