زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تو طلبہ کیلئے فیسیں جمع کروانا مشکل ہوگیا

مکوآنہ ( عکس آن لائن )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے فیسوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تو طلبہ کیلئے فیسیں جمع کروانا مشکل ہوگیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اضافے کے بعد ہر طالب علم کی فیس میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس پر اسلامی جمعیت طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

زرعی یونیورسٹی میں جمعیت کے جنرل سیکرٹری بلاول ندیم کا کہنا ہے کہ ہر یونیورسٹی میں داخلے کے وقت فیسوں کا تعین کیا جاتا ہے لیکن زرعی یونیورسٹی میں دوران تعلیم ہی فیسوں میں بے تہاشہ اضافہ کردیا گیا ہے جس سے بچوں کیلئے فیسیں ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اس ضافے کو واپس لے۔ اسلامی جمعیت طلبائ نے فیسوں میں اضافہ کے خلاف 23 جنوری کو زرعی یونیورسٹی مین گیٹ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں