زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے

مکوآنہ (عکس آن لائن)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اب داخلے کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 17۔ فروری 2024ء ہے۔ پرنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیاء کے مطابق داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباوطالبات بی ایڈ میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلے کے خواہشمند طلبہ ایک ہزار روپے کا بینک چالان واؤچر اکاؤنٹ آفس مین کیمپس سے حاصل کر کے بینک میں کروائیں۔ مزید معلومات کے لئے 041-9330303 ایکسٹنشن 5001 پارس یا 041-9200161 ایکسٹنشن 3320 مین کیمپس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں