زرعی ٹریکٹروں

زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں چارمہینوں میں 2.41 فیصد، اکتوبرمیں 56.65 فیصد نمایاں اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں 2.41 فیصد جبکہ اکتوبرکے مہینہ میں 56.65 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 15222 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.41 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں 12256 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ملک میں 4482 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 56.65 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 2861 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے ]پہلے چارمہینوں میں میسی فرگوسن کے 10232 یونٹس، فئیٹ کے 4950 یونٹس اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے 22 ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں