اسلام آباد (عکس آن لائن) زرعی مشینری کی درآمد میں ستمبر کے دوران 13.48 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال اگست میں 98 لاکھ ڈالر مالیت کی زرعی مشینری درآمد کی گئی جبکہ ستمبر میں درآمد کی جانے والی زرعی مشینری کا حجم 85لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
