سفید مکھی

زرعی سائنسدانوں کو کپاس پر حملہ آور ہونے والی سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) زرعی سائنسدانوں کو کپاس پر حملہ آور ہونے والی سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ نہ صرف مستقبل قریب میں کپاس کی فصل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے بلکہ پانی کے غیر ضروری ضیا ع کو روکنے کیلئے کئے گئے تجربات کے متعلق تفصیلی سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ تحقیقی نتائج کو عام کاشتکاروں تک منتقل کیا اور حاصل کردہ نتائج کو کاشتکاروں تک پہنچاکر ہائیڈروجل ٹیکنالوجی کو ترویج دیا جاسکے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری کے ماہرین نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ ایسے تجربات کریں جن سے کاشتکار وں کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان اپنے اہداف ہر صورت پورے اور تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے دستیاب وسائل کا بھر پور استعما ل کریں نیز اس کے علاوہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں میں ایسے تجربات شامل کریں جن سے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں