زرعی ادویات

زرعی ادویات کا کاروبار کرنے اور لائسنس کے حصول کے خواہشمندوں کو26 اکتوبر تک لائسنس فیس جمع کروانے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) زرعی ادویات کا کاروبار کرنے اور لائسنس کے حصول کے خواہشمندوں کو26 اکتوبر تک لائسنس فیس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ چوہدری اسرارارشدنے بتایا کہ زرعی ادویات کے کاروبار کے خواہشمند تجدیدی فیس برائے ٹریننگ سر ٹیفکیٹ 3300روپے جبکہ ابتدائی فیس 6600روپے مکمل درخواست فارم کے ساتھ 26اکتوبر تک جمع کروادیں۔

انہوں نے بتایا کہ میٹرک کی سند،شناختی کارڈ،ڈومیسائل،پاسپورٹ سائز فوٹو چار عدد تصدیق شدہ،جمع شدہ فیس کا چالان فارم (اصل بمعہ فوٹو کاپی)،برائے تجدید سابقہ لائسنس(تین عدد)اور20روپے کا اشٹام پیپر بیان حلفی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ صرف ابتدائی ٹریننگ کے لئے درکار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں