اسلام آ باد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا۔
سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نیکہا ن لیگ، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔