زاہد اکرم درانی

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)جمعیت علما اسلام (ف) کے رکن زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ یہاں پر اس کرسی پر مجھ سے پہلے جو شخص ببیٹھا تھا،پوری قوم کی اس پر نظریں تھیں لیکن انہوں نے آئین کو پامال کیا جس سے اس کرسی کا مورال نیچے گیا،

میں پوری قوم اور ایوان سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کرسی کا مورال بحال کروں گا،ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی جنگ لڑی ہے اور ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے زاہد اکرم درانی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کا اعلان کیا اور انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے کی دعوت دی، اس موقع پر اسپیکر نے زاہد اکرم درانی سے حلف لیا اور انہیں گلے لگا کر مبارک باد دی،

اس موقع پر ارکان اسمبلی کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور گیلری میں بیٹھے مہمانوں کی جانب سے تالیاں بجائیں گئیں، زاہد اکرم درانی ایوان میں اپنی نشست پر گئے تو ارکان نے ان کی نشست کے پاس جا کر انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر اسپیکر نے زاہد اکرم درانی کو اظہار خیال کا موقع دیا، زاہد اکرم درانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے لئے چنا، حکومت میں بیٹھی ساری جماعتوں کے قائدین اور اپوزیشن ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بلا مقابلہ مجھے ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا،ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی جنگ لڑی ہے اور ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے، میرے والد چیف منسٹر اور وفاقی وزیر رہے،ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ہم چلے ہیں،

زاہد اکرم درانی نے کہا کہ یہاں پر اس کرسی پر مجھ سے پہلے جو شخص ببیٹھا تھا، پوری قوم کی اس پر نظریں تھیں لیکن انہوں نے آئین اور قانون کے ساتھ جو کیا،آئین کو پامال کیا جس سے اس کرسی کا مورال نیچے گیا،میں پوری قوم اور ایوان سے وعدہ کرتا ہوں کہ اس کرسی کا مورال بحال کروں گا،

میراحلقہ ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے جس کی آبادی بارہ لاکھ 67 ہزار ہے جس سے میں واحد ایم این اے ہوں، ہمارے جنوبی اضلاع کے بہت سے مسائل ہیں، وزیر اعظم سے ہم خود بات کریں گے اور ان سے مسائل حل کرائیں گے،سارے ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے بلا مقابلہ مجھے منتخب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں