ریجنل مینجر یوٹیلیٹی سٹور

ریجنل مینجر یوٹیلیٹی سٹور ساہیوال طلحہٰ خاں نے تحصیل پریس کلب کے ممبران اراکین ملاقات

عارف والا (نمائندہ عکس آن لائن) وزیر اعظم پاکستان کے رعائتی پیکج کے تحت ساہیوال ریجن کے دو اضلاع پاکپتن اور ساہیوال میں 66یوٹیلیٹی سٹوروں پر مقرر کردہ خردو نوش کی اشیاءبازار سے کم نرخ پر فروخت کی جا رہی ہیں جس سے عوام کو مالی فائدہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل مینجر یوٹیلیٹی سٹور ساہیوال طلحہٰ خاں نے تحصیل پریس کلب کے ممبران جمیل بٹ و دیگر اراکین پریس کلب سے ملاقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے پیکج کے تحت آٹا چینی گھی اور دالیں انتہائی کم نرخ پر فروخت کی جا رہی ہیں اور مقرر کردہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر دن بہ دن سیل میں اضافہ ہو رہا ہے

انہوںنے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاءخردو نوش سپلائی کی جاتی ہیں جب کہ جس سٹور پر بھی سامان کی زیادہ ضرورت ہو اس کے مطابق سپلائی دی جاتی ہے انہوںنے کہاکہ الحمدللہ میری تعیناتی میں یوٹیلیٹی سٹور ساہیوال ریجن پانچ بار پاکستان بھرمیں سیل کے لحاظ سے اول رہا ہے انہوںنے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر دی جانے والی خردونوش کی اشیاءمعیاری اور کوالٹی کے لحاظ سے بہتر ہوتی ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ اسی یوٹیلیٹی سٹور پر اگر کسی کوکوئی شکایت ہو تو میرے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں