صدر مملکت

ریاست کی بنیادی ذمہ داری امیروں سے ٹیکس لے کر عوامی فلاح پر خرچ کرنا ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری امیروں سے ٹیکس لے کر عوامی فلاح پر خرچ کرنا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں زندگی کی سہولیات فراہم کرنا ہے،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاریں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کے حقوق کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی جبر و تشدد پر پوری دنیا کو آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

جمعرات کو بین الاقوامی انسانی اور بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری امیروں سے ٹیکس لے کر عوامی فلاح پر خرچ کرنا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں زندگی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں میں کچھ جذبات اور صلاحتیں یکساں ہوتی ہیں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاریں نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کے کسی وزیراعظم نے بچوں کے استحصال کے خاتمے کےلئے آواز بلند کی ہے،بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کی روک تھام کےلئے خصوصی ایپ تیار کی گئی ہے،

ایپ کے ذریعے ایسے واقعات کی براہ راست اطلاع وزیراعظم آفس دی جاسکتی ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ذرائع ابلاغ کے ذریعے شعور اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ بچوں کے معاملے میں عملدرآمد کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں معاشرے کی اجتماعی سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی، ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بچوں کے حقوق کو نہیں بھولنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں