لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مچھ میں پیش آنے واقعہ بہت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے ، متاثرین اس انتظارمیں رہے کہ کوئی حکمران آئے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرے ،ریاست ماں اوروزیراعظم باپ کاکرداراداکرتاہے،مجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ،چلیں آپ کو لا کر بٹھا دیا گیا لیکن آپ کو وہاں جانا چاہیے تھا ۔
مچھ میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اس پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی ،پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقعہ پر سوگوار ہے، ورثاء غریب کان کنوںکی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں،ان کے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا ،ریاست ماں اوروزیر اعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے، افسوس اس بات کا ہے وزیر اعظم کرسی پر بیٹھ گئے لیکن انہیں وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی کیونکہ آپ کو احساس ہی نہیں ،مائیں بہنیں پانچ سے چھ دن سے لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھی ہیں۔
وزیر اعظم کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ ان کے سر پر ہاتھ رکھیں ،وزیر اعظم کو کوئٹہ جانے کا خوف ہے اس لئے نہیں جا رہے، خوف کو ایک طرف رکھ کر انسانیت پہلے ہونی چاہیے ںمجھے بھی سکیورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ،نوازشریف نے کہا تھا کہ کوئٹہ جاکر تعزیت کریں اس لئے جانے کا فیصلہ کیا ،ایسے واقعہ پرمتاثرین کے ساتھ کھڑاہوناہمارافرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کون کررہاہے اس کا پتہ کروانا حکومت کا کام ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ بہت دیر سے یہ ظلم ہو رہاہے ،وفاقی وزرا ء کوئٹہ جاکر کام خراب کررہے ہیں۔