اسلام آباد (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن بھارتی طیارے کو حادثے سے بچانے میں مدد فراہم کرنے پر شکر گزار‘ پاکستانی ادارے کے اس اقدام کو انسانیت کی جیت قرار دیدیا۔
روینا ٹنڈن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں اداکارہ نے بھارت سے اومان جانے والی پرواز کو حادثے سے بچانے والے پاکستانی ہیرو کے اقدام کو سراہا۔ روینا ٹنڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جب انسانیت سیاست سے جیت جائے۔
روینا ٹنڈن نے اپنے ٹوئٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے جےپور سے مسقط جانے والی پرواز کو تباہ ہونے سے بچایا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بھارت سے اومان جانے والے ایک طیارے جس میں 150 مسافر سوار تھے کراچی ریجن کے اوپر سے گزر تے وقت خراب موسم میں پھنس گیا تھا بچانے میں مدد فراہم کی تھی۔