ڈالر

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی (عکس آن لائن) انٹربینک میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔