کراچی(عکس آن لائن)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی، 2 روپے 23 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 283 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے،
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 280 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔