ریاض (عکس آن لائن)سعودی پرو لیگ میں النصر نے الاتفاق کو شکست دے دی، رونالڈو نے 2023 کا اپنا51واں گول اسکور کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر الہلال کا پہلا اور النصر کا دوسرا نمبر ہے، سعودی پرو لیگ میں النصر کے کھلاڑی الاتفاق کیخلاف میچ میں چھائے رہے، 43ویں منٹ میں ایلکس ٹیلس نے ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔59ویں منٹ میں مارسیلو بروز ووک نے دوسرا گول کر کے النصر کو دو۔
صفر کی برتری دلا دی، 73ویں منٹ میں رونالڈو نے ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا، یہ 2023 میں رونالڈو کا 51واں گول تھا۔میچ کے اختتامی لمحات میں الاتفاق کے محمد الکواکبی نے گول کیا پر میچ النصر نے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر الہلال پہلے اور النصر دوسرے نمبر پر ہے۔