کراچی(عکس آن لائن)اوورسیزپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ پربھرپوراعتماد کا اظہار کر دیا ہے، اورڈھائی سال میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاسنگ میل عبورہو گیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈھائی سال میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں چھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاسنگ میل عبورہو گیا ،اوراوورسیزپاکستانیوں کے اکائونٹ کی تعداد5لاکھ36ہزارتک پہنچ گئی،اکائونٹس سے اسٹاک مارکیٹ میں اوورسیزپاکستانیوں نے49کروڑڈالرانویسٹ کئے۔مرکزی بینک کے مطابق نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں1.83ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ شریعہ پرمبنی پراڈکٹ میں سرمایہ کاری1.82ارب ڈالرتک پہنچ گئی۔