امریکا

روس کے مقابلے میں چین زیادہ بڑا، طویل المدتی خطرہ ہے،امریکا

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے عالمی برادری سے چین کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ روس فوری خطرہ ہے لیکن چین سے عالمی نظام کو زیادہ سنگین خطرات لاحق ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ چین ایک ایسا ملک ہے جو بین الاقوامی نظام کو اپنے نظریات کے مطابق آگے لے جانے کے اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور سفارتی ذرائع کو اپنی مرضی سے ا ستعمال کرنا چاہتا ہے۔ بلنکن نے اپنی تقریر میں اقتصادی مسابقت اور فوجی مفادات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے متعلق امریکی حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کیا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس توعالمی نظام کے لیے موجود ہ اور فوری خطرہ ہے لیکن طویل مدت کے لحاظ سے چین بین الاقوامی سکیورٹی کو تباہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

بلنکن نے کہاکہ بین الاقوامی نظام کی بنیادوں کو اس وقت سنگین اور مسلسل خطرات لاحق ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ مستقبل میں چین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بہترین ماڈل ثابت ہوسکتا ہے۔بلنکن کا کہنا تھاکہ پوٹن کو ان کے مقاصد کے حصول سے روک کر ہم نے یقینا دیگر ملکوں کو روکنے اور ان کی جانب سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنے ہاتھوں کو کافی مضبوط کیا ہے۔ دنیا کے دیگر ملکوں نے ایک اور عالمی جنگ اور جوہری طاقتو ں کے درمیان تصادم سے گریز کیا ہے۔بلنکن نے بھی اپنی تقریر میں اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم تائیوان کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں