کیف(عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک اور زراعت سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے روس پر عالمی اناج کے بحران کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ۔ یوکرین بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے ہر سال لاکھوں ٹن اناج برآمد کرتا ہے لیکن فروری میں روسی حملوں کے بعد سے اسے بلاک کردیا گیا ۔
دوسری جانب روس مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے اپنا زیادہ تر اناج برآمد نہیں کر پا رہا، لہذا عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نتیجتاً مشرق وسطی اور افریقہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں روس نے یوکرین سے مکئی اور گندم لے جانے والے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ دینے کے لیے رضامندی ظاہر کی لیکن کیف حکومت سکیورٹی کی ٹھوس ضمانت چاہتی ہے۔