دوستی ختم

روس کا باضابطہ طور پر امریکا سے دوستی ختم کرنے کا اعلان

ماسکو (عکس آن لائن)روس نے امریکا سے دوستی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے امریکا کو باضابطہ طور پر ‘غیر دوستانہ’ ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔خبر ایجنسی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے جاری فہرست میں جمہوریہ چیک کا نام بھی شامل ہے۔ ادھر ماسکو سے ترجمان نے کہا کہ روس کسی کے ساتھ بھی ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے روس نے امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے اس وقت ٹھان لی تھی جب امریکی صدر نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد پھر روس نے 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا اعلان کردیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا تھا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں