کیف(عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی فورسز کی تازہ جنگی کارروائیوں کا ہدف یوکرین کے مشرقی علاقے ہیں جہاں اس کی فورسز جڑواں شہروں میں موجود یوکرینی فورسز کو گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی یوکرین میں لڑی جانے والی جنگ ملک کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو نے اپنی کارروائیوں کو جانتے بوجھتے دھیما کر رکھا ہے تاکہ وہاں سے عام سویلین بحفاظت نکل سکیں۔